عرفان خان

کمپیوٹر کی اقسام کمپیوٹر کی تین اقسام ہیں :۔۔۔ ۱۔ اینالاگ کمپیوٹرز ۲۔ڈیجیٹل کمپیوٹرز ۳۔ ہائی برڈ کمپیوٹرز اینالاگ کمپیوٹرز اینالاگ کمپیوٹرز کسی مسَلے کو حل کرنے کے لئے ایک قسم کی طبعی مقدار کو کسی دوسری مقدار میں ظاہر کرنے کے لئے الیکٹرونک یا میکینکل طرزعمل کو استعمال کرتے ہیں۔ اینالاگ کمپیوٹرز بژے مساَئل کو حل کرنے اور پیچیدہ طبعی نظام کو حرکت میں لانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ ان میں انسان اور مشین کے باہمی تعامل، ریکارڈنگ اور گرافک ڈسپلے کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ ان میں ہائی سپیڈ کمپیوٹنگ آلات جو ریاضی کے فنکشنز، طبعی نظام اور متحرک پروسییسز کو متحرک کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں لیکن اسی انداز سے ترتیب دیئے جاتے ہیں جس انداز سے وہ اصل طبعی نظام میں موجود ہوتے ہیں۔ سلائید رولز، کروی میٹر، پلین میٹر اور ہارمونک اینالائز خاص مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے ابتدائی اینالاگ کمپیوٹرز تھے۔ دوسری جنگ عظیم میں جنگی جہازوں کو کنٹرول کرنے کے لئے، گن فائر کرنے کے لئے، اینالاگ کمپیوٹنگ میکانزمز بہت زیادہ اہمی...