عرفان خان

 کمپیوٹر کی اقسام

کمپیوٹر کی تین اقسام ہیں :۔۔۔       

۱۔ اینالاگ کمپیوٹرز
۲۔ڈیجیٹل کمپیوٹرز
۳۔ ہائی برڈ کمپیوٹرز

  اینالاگ کمپیوٹرز

اینالاگ کمپیوٹرز کسی مسَلے کو حل کرنے کے لئے ایک قسم کی طبعی مقدار کو کسی دوسری مقدار میں ظاہر کرنے کے لئے الیکٹرونک یا میکینکل طرزعمل کو استعمال کرتے ہیں۔
اینالاگ کمپیوٹرز بژے مساَئل کو حل کرنے اور پیچیدہ طبعی نظام کو حرکت میں لانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ ان میں انسان اور مشین کے باہمی تعامل، ریکارڈنگ اور گرافک ڈسپلے کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ ان میں ہائی سپیڈ کمپیوٹنگ آلات جو ریاضی کے فنکشنز، طبعی نظام اور متحرک پروسییسز کو متحرک کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں لیکن اسی انداز سے ترتیب دیئے جاتے ہیں جس انداز سے وہ اصل طبعی نظام میں موجود 
ہوتے ہیں۔



سلائید رولز، کروی میٹر، پلین میٹر اور ہارمونک اینالائز خاص مقاصد کے لیے استعمال 
ہونے والے ابتدائی اینالاگ کمپیوٹرز تھے۔ دوسری جنگ عظیم میں جنگی جہازوں کو کنٹرول کرنے کے لئے، گن فائر کرنے کے لئے، اینالاگ کمپیوٹنگ میکانزمز بہت زیادہ اہمیت کے حامل تھے جبکہ عام مقاصد کے لئے استعمال ہونے والے اینالاگ کمپیوٹرز سب سے پہلے ۱۹۳۰ میں بنائے گئے تھے۔


ڈیجیٹل کمپیوٹرز


ڈیجیٹل کمپیوٹرز ڈیجیٹل سرکٹس کو استعمال کرتے ہوئےاعداد کی صورت میں ڈیٹا پروسیس کرتے ہیں۔ ڈیجیٹل کمپیوٹرز، ڈسکریٹ اعداد پر حسابی اور منطقی عوامل کرتے ہیں۔  ڈیجیٹل کمپیوٹرز الجبری مساوات کو حل کرنے میں اچھے ہیں حتٰی کہ نمبرز کو مہارت سے ہینڈل کرنے کے لئے بھی بہتر ہیں۔ حسابی عوامل، ڈیٹا سٹوریج اور ہدایات کی ہائی سپیڈ میں درستگی کے لیے ان کا کوئی ثانی نہیں کیونکہ یہ ایک وقت میں صرف ایک ہی عمل 
کرسکتے ہیں۔


۱۹۴۰ کے آغاز میں آئیکان نے عام مقاصد کے لیے استعمال ہونے والا پہلا ڈیجیٹل کمپیوٹر بنایا جو مارک ۱ کہلایا۔
ڈیجیٹل کمپیوٹرز کی مثالیں ایپل، میکنٹوش اور آئی بی ایم پی سی وغیرہ ہیں ۔


ہائی برڈ کمپیوٹرز

ہائی برڈ کمپیوٹرز، اینالاگ اور ڈیجیٹل کمپیوٹرز کا ملاپ ہیں۔ ہائی برڈ کمپیوٹرز، اینالاگ سے ڈیجیٹل میں تبدیلی اور ڈیجیٹل سے انیالاگ میں تبدیلی کواستعمال مین لاتے ہیں اور اینالاگ یا ڈییجٹل ڈیٹا کو انپ پٹ یا آوّٹ پٹ کر سکتے ہیں۔ 



بڑے مسائل جن کے حل کے لیے ایک لمبا عرصہ درکار ہوتا ہے، اب معقول وقت میں حل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ کمپیوٹرز بہت زیادہ مستند نتائج مہیا کر سکتے ہیں۔ ان اقسام کے کمپیوٹرز روبوٹکس اور میڈیکل 
لیبارٹریزوغیرہ میں استعمال ہوتے ہیں۔


کمپیوٹرنیٹ ورکینگ میں کمپیوٹر کی اقسام  کے اس مختصر سے تعارف کو اس ویڈیو میں بھی دیکھ سکتھے ہیں۔ 



 MY YOU TUBE CHANNEL LINK IS BELOW





   STAY WITH IK COLLECTION  


    



Comments

Popular posts from this blog

What is a computer ? کمپیوٹرکیاہے؟